Maktaba Wahhabi

91 - 195
(۵۷)پڑوسی کے ساتھ حسن ِ سلوک بھی جنت میں داخل کرنے والے اسباب میں سے ہے ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہو سکتا،اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہو سکتا،اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہو سکتا۔‘‘ پوچھا گیا:یا رسول اللہ!کون؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔‘‘[رواہ البخاری ] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔‘‘[رواہ مسلم ] اِن دونوں حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص اپنے پڑوسی سے حسن ِ سلوک کرے اسے اِس کا اجر دیا جائے گا۔قرآن وحدیث کے دیگر واضح دلائل سے بھی یہی بات ثابت ہوتی ہے۔ (۵۸) اللہ کی رضا کیلئے کسی سے محبت کرنا ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:((إِنَّ اللّٰہَ یَقُولُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ:أَیْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلاَلِی الْیَوْمَ؟أُظِلُّہُمْ فِیْ ظِلِّیْ یَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلِّیْ )) ’’بے شک اللہ تعالی قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا:آج میری خاطر محبت کرنے والے کہاں ہیں !میں انھیں اپنے سائے میں جگہ دیتا ہوں جبکہ آج میرے سائے کے علاوہ اورکوئی سایہ نہیں۔‘‘[مسلم:۲۵۶۶] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میری
Flag Counter