Maktaba Wahhabi

65 - 195
یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی۔صحیح الجامع:۶۳۵۷ ] ’’ جو آدمی صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت بھی دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی۔‘‘ 3۔اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ قریب وہ ہو گا جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھتا تھا۔‘‘[حسنہ الترمذی وصححہ ابن حبان ووافقہما الحافظ فی الفتح ] 4۔حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول!میں آپ پر زیادہ درود پڑھتا ہوں تو آپ کا کیا خیال ہے کہ میں آپ پر کتنا درود پڑھوں ؟آپ نے فرمایا:(مَا شِئْتَ )’’جتنا چاہو ‘‘ میں نے کہا:چوتھا حصہ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَا شِئْتَ،فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ )’’جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے ‘‘ میں نے کہا:آدھا حصہ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَا شِئْتَ،فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ )’’جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔‘‘ میں نے کہا:دو تہائی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَا شِئْتَ،فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ ) ’’جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔‘‘ میں نے کہا:میں آپ پر درود ہی پڑھتا رہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ،وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ) ’’ تب آپ کی پریشانی دور کرنے کیلئے یہ کافی ہو گا اور آپ کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔‘‘[الترمذی:۲۴۵۷۔وصححہ الألبانی ]
Flag Counter