Maktaba Wahhabi

119 - 195
’’تم یہ دعا کیا کرو:(اَللّٰہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ )’’اے اللہ!تو مجھے اپنے حلال رزق کے ساتھ حرام رزق سے روک دے۔اور مجھے اپنے فضل وکرم کے ساتھ دوسروں سے بے نیاز کردے۔‘‘[رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی ] (۱۰۲) مرغ کی آواز سن کر دعا کرنا مستحب ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جب تم مرغی کی آواز سنو تو اللہ تعالی سے اس کے فضل کا سوال کروکیونکہ وہ ایک فرشتہ دیکھ کر آواز دیتی ہے ‘‘[متفق علیہ ] (۱۰۳) برے فیصلے اور بدبختی میں گرنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتے تھے آزمائشوں کی تھکاوٹ ومشقت سے،بدبختی کی بربادی سے،قضاء وقدر کی برائی سے اور دشمنوں کی خوشی سے۔[متفق علیہ ] (۱۰۴) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر وبیشتر دعا کیا ہوتی ! ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر وبیشتر دعا یہ ہوتی تھی:(رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ )[متفق علیہ ] ٭جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی موت سے پہلے یہ دعا اکثر وبیشتر کیا کرتے تھے:(اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ)[رواہ النسائی وصححہ الألبانی ]
Flag Counter