Maktaba Wahhabi

69 - 195
٭ لہذا عبرت حاصل کرو اے وہ لوگو جن کو اللہ تعالی نے خوشحال بنایا ہے،اور ثواب کمانے کے اس عظیم موقعہ سے فائدہ اٹھاؤ اے مالدار لوگو!کیونکہ زمین کے مشرق ومغرب میں تمھارے کتنے دینی بھائی فوت جاتے ہیں اور ان کے ورثاء کے پاس اتنا مال بھی نہیں ہوتا کہ جس کے ساتھ وہ ایک مسلمان کو کفن پہنانے اور دفن کرنے کیلئے اس کی ضرورت کو پورا کر سکیں۔ (۲۸) نماز جنازہ پڑھنے اور میت کی تدفین میں شرکت کی فضیلت ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص نماز جنازہ میں شریک ہو اور اس کی تدفین میں شریک نہ ہو تو اس کیلئے ایک قیراط ہے۔اور اگر وہ اس کی تدفین میں بھی شریک ہو تو اس کیلئے دو قیراط ہیں۔‘‘ پوچھا گیا:دو قیراط کیا ہیں ؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان میں سے چھوٹا قیراط احد پہاڑ کی مانند ہے۔‘‘[رواہ مسلم ] ٭ذرا سوچئے!اگر چھوٹے قیراط کا مطلب جبلِ احد کی مانند اجر وثواب ہے تو بڑے قیراط میں کتنا زیادہ اجر وثواب ہو گا!ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے فضل وکرم سے نوازے۔ (۲۹) مسلمان کے جنازہ میں موحدین کی کثرت ٭حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوتُ،فَیَقُومُ عَلیٰ جَنَازَتِہٖ أَرْبَعُونَ رَجُلًا لَا یُشْرِکُونَ بِاللّٰهِ شَیْئًا إِلَّا شَفَّعَہُمُ اللّٰهُ فِیْہِ)[مسلم:۹۴۸]
Flag Counter