Maktaba Wahhabi

171 - 195
اعمال کو ضائع کرنے والے امور سے تحذیر کا بیان (۱۷۶) ان کے اعمال کو اللہ تعالی ہوا میں اڑتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ذرات کی طرح اڑا دے گا حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لَأَعْلَمَنَّ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِی یَأْتُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالَ جِبَالِ تِہَامَۃَ بَیْضًا،فَیَجْعَلُہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَبَائً مَّنْثُوْرًا،قَالَ ثَوْبَانُ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!صِفْہُمْ لَنَا،جَلِّہِمْ لَنَا،أَنْ لاَّ نَکُوْنَ مِنْہُمْ وَنَحْنُ لاَ نَعْلَمُ؟قَالَ:أَمَا إِنَّہُمْ إِخْوَانُکُمْ وَمِنْ جِلْدَتِکُم،وَیَأخُذُوْنَ مِنَ اللَّیْلِ کَمَا تَأخُذُوْنَ،وَلٰکِنَّہُمْ أَقْوَامٌ إِذَا خَلَوْا بِمَحَارِمِ اللّٰہِ انْتَہَکُوْہَا)[رواہ ابن ماجہ:۴۲۴۵۔وصححہ الألبانی] ’’ میں یقینا اپنی امت کے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے روز ایسی نیکیاں لے کر آئیں گے جو تہامہ کے پہاڑوں کی مانند روشن ہو نگی لیکن اللہ تعالی ان کی ان نیکیوں کو ہوا میں اڑتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ذرات کی مانند اڑا دے گا۔حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا:اے اللہ کے رسول!آپ ان لوگوں کے بارے میں وضاحت کر دیجئے اور ان کے بارے میں کھل کر بیان کر دیجئے تاکہ ہم لا علمی میں ایسے لوگوں میں شامل نہ ہو جائیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خبر دار!وہ تمہارے بھائی اور تمہاری قوم سے ہی ہونگے۔اور وہ رات کو اسی طرح قیام کریں گے جیسا کہ تم کرتے ہو لیکن وہ ایسے لوگ ہونگے کہ جب خلوت میں انھیں اللہ تعالی کی
Flag Counter