Maktaba Wahhabi

84 - 195
(۴۸) نیکیوں میں کئی گنا اضافہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:’’بے شک اللہ تعالی نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں۔پھر اس نے(انھیں لکھنے کا نظام) واضح فرمایا۔چنانچہ جو شخص کسی نیک کام کا ارادہ کرے پھر اس پر عمل نہ کرے تو اللہ تعالی اس کیلئے ایک کامل نیکی لکھ دیتا ہے۔اور اگر وہ اس کا ارادہ کرنے کے بعد اس پر عمل بھی کرے تو اللہ تعالی اس کے بدلے میں اپنے پاس دس نیکیاں لکھ دیتا ہے حتی کہ یہ سات سو گنا اور اس سے بھی زیادہ تک چلی جاتی ہیں۔اور اگر وہ کسی برائی کاارادہ کرے پھر اس پر عمل نہ کرے تو اللہ تعالی اسے بھی اپنے پاس ایک کامل نیکی لکھ دیتا ہے۔اور اگر وہ برائی کا ارادہ کرنے کے بعد اس پر عمل بھی کرے تو اللہ تعالی اس کے بدلے میں ایک ہی برائی لکھتا ہے۔‘‘[متفق علیہ ] (۴۹) دعوت الی اللہ کی فضیلت ز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’ پس اللہ کی قسم!اگر اللہ تعالی تمھارے ذریعے ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمھارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔‘‘[متفق علیہ ] ٭ ’ سرخ اونٹ ‘ عرب لوگوں کے ہاں سب سے عمدہ اور سب سے محبوب مال سمجھا جاتا ہے۔ ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (مَنْ دَعَا إِلٰی ہُدًی کَانَ لَہُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُوْرِ مَنْ تَبِعَہُ،لاَ یَنْقُصُ
Flag Counter