Maktaba Wahhabi

118 - 195
(۹۹) وہ دعا جو آپ کیلئے دنیا اور آخرت کو جمع کرتی ہے ٭ابو مالک الاشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا:اے اللہ کے رسول!میں جب اپنے رب سے سوال کروں تو کیسے کہوں ؟تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تم یہ کہا کرو: (اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَعَافِنِی وَارْزُقْنِی )’’اے اللہ!مجھے معاف کردے اور مجھ پر رحم فرما۔اور مجھے عافیت دے اور رزق عطا فرما۔‘‘ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ باقی انگلیوں کو جمع کرتے ہوئے فرمایا:’’یہ الفاظ تمھارے لئے دنیا اور آخرت کی(بھلائیوں کو ) جمع کردیتے ہیں۔‘‘[رواہ مسلم ] (۱۰۰) اللہ تعالی کا سب سے زیادہ قرب کب نصیب ہوتا ہے! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:(أَقْرَبُ مَا یَکُوْنُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّہٖ وَہُوَ سَاجِدٌ فَأَکْثِرُوْا الدُّعَائَ )[رواہ مسلم:۴۸۲] ’’بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے کی حالت میں ہوتا ہے۔لہذا تم(سجدے کی حالت میں ) زیادہ دعا کیا کرو۔‘‘ (۱۰۱) قرض کی ادائیگی کیلئے دعا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام سے جس نے آپ کے پاس قرض کی شکایت کی تھی کہا:کیا میں تمھیں وہ کلمات نہ سکھلاؤں جو مجھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائے تھے؟وہ کلمات ایسے ہیں کہ اگر تمھارے اوپر ’ صَیْر‘ پہاڑ کی مانند بھی قرضہ ہو گا تو اللہ تعالی تمھاری طرف سے اسے ادا کردے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter