Maktaba Wahhabi

42 - 195
میں نے کہا:اﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰہِ أَنْ لَّا یُعَذِّبَ مَن لَّا یُشْرِکُ بِہِ شَیْئًا)’’اﷲ کا بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ اس شخص کو عذاب میں مبتلا نہ کرے جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے۔‘‘ حضرت معاذ کہتے ہیں کہ میں نے کہا:کیا میں لوگوں کو یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’نہیں کیونکہ وہ اسی پر بھروسہ کر لیں گے‘‘(اور عمل چھوڑ دیں گے )[البخاری:۲۸۵۶،۶۵۰۰،مسلم:۳۰] ٭حضرت عبادۃ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص نے اس بات گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ،وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔اور حضرت عیسی علیہ السلام بھی اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور وہ کلمۂ(کُنْ) سے پیدا شدہ ہیں جسے اس نے حضرت مریم علیہا السلام کی طرف پہنچا دیا تھا اور اس کی طرف سے روح ہیں۔اور جنت برحق ہے اور دوزخ بھی برحق ہے(جو شخص یہ گواہی دے گا ) اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کر دے گا،خواہ اس کا عمل جیسا بھی ہو گا۔‘‘ ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالی اسے جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے وہ چاہے گا اسے اس سے داخل کردے گا۔[متفق علیہ ] ٭ صحیحین میں حضرت عتبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِنَّ اللّٰہَ حَرَّم عَلَی النَّارِ مَنْ قَالَ:لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ)
Flag Counter