Maktaba Wahhabi

77 - 195
(۳۹) جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ اور اس کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ٭حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:(أَلاَ أَدُلُّکَ عَلٰی کَنْزٍ مِنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ؟) ’’کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟‘‘ میں نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!آپ نے فرمایا:’’لا حول ولا قوۃ الا باللہ جنت کا ایک خزانہ ہے۔‘‘[متفق علیہ] ٭اسی طرح حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ(ابو موسی اشعری کا نام ) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:’’کیا میں تمھیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟‘‘ میں نے کہا:کیوں نہیں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(لا حول ولا قوۃ الا باللّٰه ) جنت کا دروازہ ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۴۰) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ہاتھ کو پکڑ کر جنت میں داخل کردیں گے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ:رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَ بًّا،وَبِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا،وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا،فَأَنَا الزَّعِیْمُ،لَآخُذَنَّ بِیَدِہٖ حَتّٰی أُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ )[رواہ الطبرانی وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب والترھیب:۶۵۷ ] ’’جو شخص صبح کے وقت یہ دعا(رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا،وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا،
Flag Counter