Maktaba Wahhabi

76 - 195
گناہ معاف کردئے جاتے ہیں چاہے وہ سمند کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۳۸) جنت میں شجر کاری ٭ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(لَقِیْتُ إِبْرَاہِیْمَ لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِی،فَقَالَ:یَا مُحَمَّدُ،أَقْرِیْٔ أُمَّتَکَ مِنِّی السَّلاَمَ،وَأَخْبِرْہُمْ أَنَّ الْجَنَّۃَ طَیِّبَۃُ التُّرْبَۃِ،عَذْبَۃُ الْمَائِ،وَأَنَّہَا قِیْعَانٌ،غِرَاسُہَا:سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ) ’’اسراء ومعراج کی رات میری ملاقات حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی تو انھوں نے کہا:اے محمد!اپنی امت کو میری طرف سے سلام پہنچا دینا۔اور انہیں آگاہ کرنا کہ جنت کی مٹی بہت اچھی ہے،اس کا پانی انتہائی میٹھا اوراس کی زمین بالکل ہموار ہے۔اور(سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ) کے ساتھ اس میں شجر کاری کی جا سکتی ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی] ز اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص(سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ) کہے تو اللہ تعالی اس کیلئے ان کلمات میں سے ہر ایک کے بدلے میں جنت میں ایک درخت اگا دیتا ہے۔‘‘[رواہ الطبرانی فی الأوسط وحسنہ الألبانی]
Flag Counter