Maktaba Wahhabi

121 - 195
چھوٹی ‘ تو اللہ اس کیلئے جنت میں گھر بنادیتا ہے۔‘‘ (۱۰۸) فجر کی دو سنتوں کی فضیلت ٭ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (رَکْعَتَا الْفَجْرِ خَیْرٌ مِّنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا )[رواہ مسلم:۷۲۵ ] ’’ فجر کی دو رکعات دنیا اور اس کے اندر جو کچھ ہے اس سے بہتر ہیں۔‘‘ ٭ جب فجر کی دو سنتوں کی یہ فضیلت ہے تو دو فرضوں کی فضیلت کتنی زیادہ ہو گی! (۱۰۹) سنن مؤکدہ کی فضیلت حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مَنْ ثَابَرَ عَلَی اثْنْتَیْ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً فِیْ الیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ:أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ،وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا،وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ،وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ،وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ )[رواہ النسائی وصححہ الألبانی ] ’’جو شخص دن اور رات میں بارہ رکعات پڑھتا رہے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ظہر سے پہلے چار اور اس کے بعد دو،مغرب کے بعد دو،عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو رکعا ت۔‘‘ مسلم کی ایک روایت میں ہے:(بُنِیَ لَہُ بَیْتٌ فِیْ الْجَنَّۃِ )’’اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔‘‘ (۱۱۰) ظہر کی سنتوں کی عظیم فضیلت حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مَنْ حافظ عَلیٰ أَرْبَعِ رَکْعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ،وَأَرْبَعٍ بَعْدَہَا
Flag Counter