Maktaba Wahhabi

122 - 195
حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ )[رواہ الترمذی:۴۲۷ وصححہ الألبانی ] ’’جوآدمی ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد بھی چار رکعات پر ہمیشگی کرتا ہے اسے اللہ تعالی جہنم کی آگ پر حرام کردیتا ہے۔‘‘ (۱۱۱) گناہ کرنے کے بعد دو رکعتیں پڑھنے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’کوئی شخص جب کسی گناہ کا ارتکاب کرے،پھر کھڑا ہوجائے اور وضو کرکے نماز پڑھے،پھر اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالی اسے یقینا معاف کردیتا ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۱۱۲) جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ حضرت ربیعہ بن کعب الأسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات گذارتا تھا۔ایک رات میں آپ کے پاس وضو کا پانی اور آپ کی ضرورت کی اشیاء لایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم سوال کرو ‘‘ میں نے کہا:میں آپ سے اس بات کا سوال کرتا ہوں کہ میں جنت میں آپ کے ساتھ داخل ہوں !آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کوئی اور سوال؟میں نے کہا:بس یہی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(فَأَعِنِّیْ عَلٰی نَفْسِکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ )’’تم کثرتِ سجود کے ذریعے اپنے نفس پر میری مدد کرو۔‘‘[رواہ مسلم:۴۸۹ ] (۱۱۳) اللہ رب العالمین کے سامنے بکثرت سجدہ کرنے کی فضیلت ٭ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (عَلَیْکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ،فَإِنَّکَ لاَ تَسْجُدُ لِلّٰہِ سَجْدَۃً إِلاَّ
Flag Counter