Maktaba Wahhabi

56 - 195
’’کتنے ایسے لوگ ہیں جو بکھرے بالوں والے اور غبار آلود ہوتے ہیں اور اگر وہ کسی کے دروازے پر جائیں تو انھیں دھکے دے کر نکال دیا جاتا ہے لیکن وہ(اللہ کے ہاں اتنے عظیم ہوتے ہیں کہ ) اگر وہ اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے قسم اٹھائیں تو وہ ان کی قسم کو پورا کرتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم ] ٭ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا میں تمھیں اہلِ جنت کے بارے میں نہ بتلاؤں ؟ہر وہ شخص جو کمزور اور عاجزی کرنے والا ہو۔اگر وہ اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے قسم اٹھائے تو اللہ اسے پورا کردے۔کیا میں تمھیں جہنم والوں کی خبر نہ دوں ؟ہر وہ شخص جو بد مزاج،جھگڑالو اور تکبر کرنے والا ہو۔‘‘[متفق علیہ ] (۱۳) دس لاکھ نیکیاں اور جنت میں گھر ! ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالی اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے،دس لاکھ گناہ مٹا دیتا ہے اور دس لاکھ درجے بلند کردیتا ہے: (لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ،یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوْتُ،بِیَدِہِ الْخَیْرُ،وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )[رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی ] اِس حدیث کی ایک اور روایت میں دس لاکھ درجات کی بجائے جنت میں گھر بنائے جانے کا ذکر ہے۔[رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی ]
Flag Counter