Maktaba Wahhabi

55 - 195
ہے۔لہذا تم اہلِ زمیں پر ترس کھاؤ،تم پر آسمان والا ترس کھائے گا۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ٭ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے:(مَنْ لَّا یَرْحَمْ لَا یُرْحَمْ ) ’’ جو ترس نہیں کرتا اس پر بھی ترس نہیں کیا جاتا۔‘‘[رواہ البخاری فی الأدب المفرد وصححہ الألبانی ] ٭ وہ اہلِ جنت جن کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ تین قسم کے ہیں۔۔۔۔ان میں سے ایک کا اِس طرح ذکر فرمایا: ’’وہ شخص جو رحم دل ہو اور ہر رشتہ دار اور ہر مسلمان کیلئے نرم خُو ہو۔‘‘[رواہ مسلم ] (۱۱) اللہ پر لازم ہے کہ وہ اسے قیامت کے روز راضی کرے ! ارشاد نبوی ہے:’’جو شخص یہ دعا صبح وشام تین مرتبہ پڑھے تواللہ پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ اسے قیامت کے دن راضی کرے: (رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا،وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا،وَبِمُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم نَّبِیًّا) ’’ میں اللہ کو رب ماننے اور اسلام کو دین ماننے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔‘‘[رواہ الإمام أحمد وحسنہ العلامۃ ابن باز فی التحفۃ] (۱۲) کمزور مسلمانوں اور مسکینوں کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’تم میں سے جو کمزور ہیں انہی کی وجہ سے تمھاری مدد کی جاتی ہے اور تمھیں رزق دیا جاتا ہے۔‘‘[رواہ البخاری ] ٭ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
Flag Counter