Maktaba Wahhabi

73 - 195
رحمی کرتا ہو۔اور نہ ہی اس میں اللہ تعالی کے حق کو جانتا ہو۔تو یہ سب سے نچلے مرتبے میں ہے۔اور چوتھا وہ ہے جسے اللہ تعالی نے نہ مال دیا ہو اور نہ علم۔تو وہ یہ کہے کہ اگر میرے پاس بھی مال ہوتا تو میں بھی اُس(تیسرے ) آدمی کی طرح عمل کرتا۔تو اِس آدمی کا گناہ اپنی نیت کے اعتبار سے اُس(تیسرے ) آدمی کے گناہ کے برابر ہوا۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ٭میرے دینی بھائی!ذرا تصور کریں کہ آپ کتنا اجر کما سکتے ہیں !اگر آپ کے پاس مال نہ ہو اور آپ صدقِ دل اور پورے خلوص کے ساتھ یہ کہیں کہ اگر میرے پاس بھی فلاں تاجر کی طرح مال ہوتا تو میں بھی اسی طرح خیر کے کاموں میں پیسہ خرچ کرتا جیسا کہ وہ کرتا ہے تو آپ دونوں اجر کے اعتبار سے برابر ہیں۔کتنی عظیم نعمت ہے یہ اللہ تعالی کی!یقینا اللہ تعالی ہی کیلئے ہیں تمام تعریفیں اور وہی مستحق ہے حمد وثناء اور بزرگی کا۔ (۳۳) اچانک آنے والی آفت سے آپ اپنے آپ کو کیسے بچا سکتے ہیں ؟ ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو آدمی یہ دعا(شام کے وقت ) تین بار کہے: (بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِیْ الْأرْضِ وَلاَ فِیْ السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ) تو صبح ہونے تک اس پر کوئی مصیبت اچانک نہیں آئے گی۔اور جو اسے صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھ لے توشام ہونے تک اس پر کوئی مصیبت اچانک نہیں آئے گی۔‘‘[رواہ ابو داؤد وصححہ الألبانی ]
Flag Counter