Maktaba Wahhabi

68 - 195
اللہ!اسے جنت میں داخل کردے۔اور جو آدمی جہنم سے تین مرتبہ پناہ طلب کرے توجہنم کہتی ہے:اے اللہ!اسے جہنم سے پناہ دے۔‘‘ (۲۷) قبر کھودنے،میت کو غسل دینے اور اس کی تجہیز وتکفین کی فضیلت ٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو آدمی کسی میت کو غسل دے پھر اس پر پردہ پوشی کرے تو اللہ تعالی چالیس مرتبہ اس کی مغفرت کرتا ہے۔اور جو شخص میت کو کفن پہنائے اسے اللہ تعالی جنت میں باریک اور دبیز ریشم کا لباس پہنائے گا۔اور جو آدمی میت کیلئے قبر کھودے پھر اسے اس میں چھپا دے تو اللہ تعالی اس کیلئے اُس آدمی کے اجر کی طرح اجر جاری کردیتا ہے جو ایک گھر بنائے اور قیامت تک کیلئے اسے کسی کو رہائش کیلئے دے دے۔‘‘[رواہ الحاکم وقال:صحیح علی شرط مسلم وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب ] ٭خوشحبری ہے اس آدمی کیلئے جو مسلمان کو غسل دے یا کفن پہنائے یا اپنے مومن بھائی کیلئے قبر کھودے تاکہ اسے اس میں دفن کرے یا وہ ان کاموں میں شریک ہو اگرچہ اس کی شراکت اپنے مال کے ساتھ ہی ہو۔لہذا جب اتنا بڑا اجر ہے اس شخص کیلئے جو ایک قبرکھودے تو آپ کے خیال میں اُس آدمی کیلئے کتنا عظیم ثواب ہو گا جو پورے قبرستان کیلئے زمین وقف کردے تاکہ اس میں اللہ کے بندوں کو دفن کیا جائے!یقینا اس کا اندازہ سوائے اللہ تعالی کے کسی کو نہیں۔اور کتنا بڑا اجر ہو گا اس شخص کیلئے جو پورا غسل خانہ ہی فوت شدگان کو غسل دینے کیلئے وقف کردے!یا انھیں کفن پہنانے کیلئے مالی تعاو ن کرے!
Flag Counter