Maktaba Wahhabi

132 - 195
(۱۲۸) اطاعت ِ الہی پر اولاد کی نشو ونما کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’سات افراد ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے(عرش کے ) سائے میں جگہ دے گا اور اس دن اس کے(عرش کے ) سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔‘‘ ان میں سے ایک’’وہ نوجوان جس کی نشو ونما اللہ کی عبادت کے ساتھ ہوئی۔‘‘[متفق علیہ ] (۱۲۹)بچوں کو قرآن حفظ کرانے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’صاحبِ قرآن قیامت کے روز آئے گا تو قرآن کہے گا:اے میرے رب!اس کو مزین فرما۔تو اسے عزت واکرام والا تاج پہنایا جائے گا۔قرآن پھر کہے گا:اے میرے رب!اس کو مزید مزین فرما۔لہذا اسے عزت واکرام والی دو چادریں پہنائی جائیں گی۔قرآن پھر کہے گا:اے میرے رب!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گا۔پھر اس سے کہا جائے گا:پڑھتے جاؤ اور(جنت کی سیڑھیوں پر ) چڑھتے جاؤ۔اور ہر آیت کے بدلے میں تمھیں ایک نیکی دی جائے گی۔‘‘[حسنہ الترمذی ووافقہ الألبانی ] (۱۳۰) موت کے بعد فائدہ پہنچانے والے اعمال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’مومن کے جن اعمال اور جن نیکیوں کا ثواب اس کی موت کے بعد بھی اس کو ملتا رہتا ہے وہ ہیں:علم جو اُس نے سکھلایا یا اس کی نشرو اشاعت کی،نیک اولاد جو اُس نے اپنے پیچھے چھوڑی،یا وہ مصحف جو
Flag Counter