Maktaba Wahhabi

167 - 195
(۱۶۷) رمضان کے روزوں کی فضیلت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیْمَانًا وَاِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ)[متفق علیہ ] ’’جس نے حالت ایمان میں ،اللہ سے حصولِ ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کے روزے رکھے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘ (۱۶۸) شوال کے چھ روزوں کی فضیلت رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:(مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَہُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ کَانَ کَصِیَامِ الدَّہْرِ )[رواہ مسلم:۱۱۶۴] ’’جو شخص رمضان المبارک کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال میں چھ روزے بھی رکھے تو یہ ایسے ہے جیسے اس نے پورے سال کے روزے رکھے۔‘‘ (۱۶۹) ہر ماہ میں تین دن کے روزوں کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ہر مہینے میں تین روزے رکھنا پورے سال کے روزوں کے برابر ہے۔‘‘[متفق علیہ ] (۱۷۰) یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ عرفہ کے روزے کی کیا فضیلت ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(صَوْمُ یَوْمِ عَرَفَۃَ أَحْتَسِبُ عَلَی اللّٰهِ أَنْ یُکَفِّرَ السَّنَۃَ الّتِیْ قَبْلَہُ وَالّتِیْ بَعْدَہُ )[رواہ مسلم:۱۱۶۲] ’’یومِ عرفہ کے روزہ کے متعلق مجھے اﷲسے امید ہے کہ وہ پچھلے ایک سال اور
Flag Counter