Maktaba Wahhabi

124 - 195
’’بے شک ہر رات کو ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ جس میں کوئی مسلمان بندہ جب اللہ تعالی سے دنیا وآخرت کی کوئی بھلائی طلب کرے تو اللہ تعالی اسے وہ بھلائی ضرور عطا کرتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم:۷۵۷ ] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص ایک رات میں دس آیات کو پڑھے تو اُس کیلئے اجر وثواب کا ایک ’ قنطار ‘لکھا جاتا ہے اور ’ قنطار ‘ دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اُس سے بہتر ہے۔پھر جب قیامت کا روز ہو گا تو اللہ تعالی کہے گا:تم قراء ت کرتے جاؤ اور(جنت کے درجات پر ) چڑھتے جاؤ،تمھارے لئے ہر آیت کے بدلے میں ایک درجہ ہے۔جب وہ آخری آیت تک پہنچے گا جو اسے یاد ہوگی تو اللہ تعالی کہے گا:لے لو۔بندہ اپنا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہے گا:اے رب!تو زیادہ جانتا ہے(کہ تومجھے کیا دے رہا ہے؟) اللہ فرمائے گا:ایک ہاتھ سے یہ انعام لو کہ تم ہمیشہ جنت میں رہو گے اور دوسرے ہاتھ سے یہ جنت کی نعمتیں لے لو۔‘‘[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی ] (۱۱۶) باو ضو حالت میں رات گذرانے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص طہارت کی حالت میں رات گذارے اس کے جسم سے لگے ہوئے کپڑوں کے ساتھ ایک فرشتہ بھی رات گذارتا ہے۔اور بندہ جب بیدا رہوتا ہے تو فرشتہ اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہتا ہے:اے اللہ!اپنے فلاں بندے کی مغفرت کردے کیونکہ اس نے رات طہارت کی حالت میں گذاری ہے۔‘‘[صححہ ابن حبان ووافقہ الألبانی ]
Flag Counter