Maktaba Wahhabi

66 - 195
مسند احمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:(إِذًا یَکْفِیْکَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ مَا أَہَمَّکَ مِنْ دُنْیَاکَ وَآخِرَتِکَ )’’تب تو اللہ تبارک وتعالی دنیا وآخرت کی تمام پریشانیوں سے تمھیں بچا لے گا۔‘‘[رواہ أحمد وحسنہ الألبانی فی صحیح الترغیب ] (۲۳) جہنم کس پر حرام ہوگی ؟ ٭حضرت عتبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (إِنَّ اللّٰہَ حَرَّم عَلَی النَّارِ مَنْ قَالَ:لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ)[متفق علیہ ] ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام کردیتا ہے جو محض اللہ کی رضا کی خاطر لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہ کہتا ہے۔‘‘ ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا میں تمھیں اس آدمی کے بارے میں خبر نہ دوں جو جہنم پر حرام ہو گا اور جہنم اس پر حرام ہو گی؟جہنم ہر اس شخص پر حرام ہوگی جو(مسلمانوں سے ) قریب رہتا ہو،آسان اور نرم دل ہو۔‘‘[حسنہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۲۴) غصہ پینے کی فضیلت ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو آدمی غصہ پی لے باوجودیکہ وہ اسے نکالنے پر قادر ہو تو اسے اللہ تعالی قیامت کے روز تمام لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اختیار دے گا کہ وہ موٹی آنکھوں والی حوروں میں سے جسے چاہے پسند کر لے۔‘‘[حسنہ الترمذی ووافقہ الألبانی ]
Flag Counter