Maktaba Wahhabi

137 - 195
سے نفرت نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ اگر اُس میں کوئی ناپسندیدہ عادت ہو گی تو کوئی پسندیدہ چیز بھی ضرور ہوگی۔مثلا اگر وہ بد اخلاق ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ دیندار ہو،خوبصورت ہو یا پاکدامن ہو ‘‘ (۱۳۵) خاوند کی اطاعت کرنا عورت پرواجب ہے اور دخولِ جنت کے اسباب میں سے ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’اگر میں کسی کو کسی کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا حکم دینے والا ہوتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے سجدہ کرے کیونکہ اُس کا اس پر بہت بڑا حق ہے۔اور کوئی عورت ایمان کے مٹھاس کومحسوس نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے خاوند کا حق ادا نہ کرے۔اگرچہ وہ اسے اُس وقت طلب کرے جب وہ کجاوے کی پیٹھ پربیٹھی ہو۔‘‘[رواہ الحاکم وقا ل الألبانی:صحیح ] ٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (لاَ یَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ،وَلَوْ صَلُحَ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا لِعِظَمِ حَقِّہٖ عَلَیْہَا )[رواہ احمد بإسناد جید وقال الألبانی فی صحیح الترغیب:صحیح لغیرہ ] ’’کسی انسان کیلئے حلال نہیں کہ وہ کسی انسان کے سامنے سجدہ ریز ہو۔اور اگر ایسا کرنا درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے سجدہ ریز ہوکیونکہ اس پر اس کا حق بہت بڑا ہے۔‘‘ پھر فرمایا:’’اگر اس کے قدموں سے لیکر سر کی چوٹی تک زخم ہو جس سے پیپ بہہ رہی ہو اور وہ اسے نگل لے تو تب بھی وہ
Flag Counter