Maktaba Wahhabi

45 - 195
کریں اور مختلف شرکیہ افعال کا ارتکاب کریں۔ایسے ہی لوگوں کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ ) ’’اللہ کی لعنت ہے اس شخص پر جو غیر اللہ کیلئے جانور ذبح کرے۔‘‘[رواہ مسلم ] (۳) چھوٹے بڑے شرک سے بچنے کی دعا حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(اَلشِّرْکُ فِیْکُمْ أَخْفٰی مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلِ،وَسَأَدُلُّکَ عَلیٰ شَیْئٍ إِذَا فَعَلْتَہُ أَذْہَبَ عَنْکَ صِغَارَ الشِّرْکِ وَکِبَارَہُ،تَقُوْلُ:اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ وَأَنَا أَعْلَمُ،وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لاَ أَعْلَمُ )[رواہ البخاری فی الأدب المفرد وصححہ للألبانی ] ’’تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہو گااور میں تمھیں ایک ایسی دعا بتاتا ہوں کہ اگر تم اسے پڑھتے رہے تو اللہ تعالی تم سے چھوٹے بڑے شرک کو دورکر دے گا۔تم یہ دعا پڑھنا:اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ وَأَنَا أَعْلَمُ،وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لاَ أَعْلَمُ ‘‘ (۴) والدین سے حسن سلوک کرنے کی فضیلت ٭اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿وَاعْبُدُوْا اللّٰہَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَّبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَانًا﴾[النساء:۳۶] ’’اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔اور والدین سے اچھا سلوک کرو۔‘‘
Flag Counter