Maktaba Wahhabi

193 - 195
تیری نعمتوں کا اعتراف اور اپنے گناہ گار ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔لہذا تو مجھے معاف کردے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جوآدمی اسے صبح کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی دن اس کی موت آجائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔اوراسی طرح جو شخص اسے شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی رات میں اس کی موت آ جائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔‘‘ (۱۸۱) اللہ تعالی کی رحمت کا بیان اور یہ کہ وہ اپنے بندے کی توبہ پر خوش ہوتا ہے ٭ارشاد باری تعالی ہے:﴿وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ فَسَأَکْتُبُہَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُونَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَـاۃَ وَالَّذِیْنَ ہُم بِآیَاتِنَا یُؤْمِنُونَ ٭ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِیَّ الأُمِّیَّ﴾[الأعراف:۱۵۶۔۱۵۷] ’’اور میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔لہذا جو لوگ متقی ہیں ،زکاۃ دیتے ہیں اور ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں ان کیلئے میں رحمت ہی لکھوں گا۔(یہ وہ لوگ ہیں ) جو اس رسول کی اطاعت کرتے ہیں جو نبی امی ہیں۔‘‘ ٭نیز اللہ تعالی فرماتے ہیں: ﴿قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ أَسْرَفُوا عَلَی أَنفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَۃِ اللّٰهِ إِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعاً إِنَّہُ ہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیْمُ ٭ وَأَنِیْبُوا إِلَی رَبِّکُمْ وَأَسْلِمُوا لَہُ مِن قَبْلِ أَنْ یَأْتِیَکُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا
Flag Counter