Maktaba Wahhabi

126 - 195
(مَنْ أَتٰی فِرَاشَہُ وَہُوَ یَنْوِیْ أَنْ یَّقُوْمَ یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ فَغَلَبَتْہُ عَیْنَاہُ حَتّٰی أَصْبَحَ،کُتِبَ لَہُ مَا نَوٰی،وَکَانَ نَوْمُہُ صَدَقَۃً عَلَیْہِ مِنْ رَبِّہٖ عَزَّ وَجَلَّ )[النسائی:۶۸۷۔وصححہ الألبانی ] ’’جو شخص اپنے بستر پر اس نیت کے ساتھ آئے کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا،پھر اس پر نیند غالب آگئی یہاں تک کہ اس نے صبح کر لی تو اس کیلئے اس کی نیت کے مطابق اجر لکھ دیا جاتا ہے اور اس کی نیند اللہ تعالی کی طرف سے اس کیلئے صدقہ ہوتی ہے۔‘‘ (۱۲۰) ایک نماز ایک لاکھ نماز کے برابر حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (صَلاَۃٌ فِیْ مَسْجِدِیْ ہٰذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ،وَصَلاَۃٌ فِیْ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَۃِ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ ) ’’میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری مساجد میں ایک ہزار نماز سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔اور مسجد حرام میں ایک نماز دوسری مساجد میں ایک لاکھ نماز سے افضل ہے۔‘‘[رواہ ابن ماجہ:۱۴۰۶وصححہ الألبانی ] (۱۲۱) نماز اشراق کی فضیلت حضرت انس رضی اللہ عنہ فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنے اور سورج کے بلند ہونے کے بعد نمازِ ِچاشت کے پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter