Maktaba Wahhabi

138 - 195
اس کا حق ادا نہیں کر سکتی۔‘‘ ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’کیا میں تمھیں جنت میں تمھاری عورتوں کے متعلق نہ بتاؤں ؟‘‘ ہم نے کہا:کیوں نہیں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر وہ عورت جو محبت کرنے والی اور بچے جننے والی ہو۔جب وہ غصے میں آئے یا اُس کے ساتھ بد سلوکی کی جائے یا اُس کا خاوند اُس پر ناراض ہو جائے تو وہ کہے:یہ میرا ہاتھ تمھارے ہاتھ میں ہے اور میں اُس وقت تک نیند کا ذائقہ نہیں چکھوں گی جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہو جاتے۔‘‘[رواہ الطبرانی وقال الألبانی:حسن صحیح ] ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ خَمْسَہَا،وَصَامَتْ شَہْرَہَا،وَحَفِظَتْ فَرْجَہَا،وَأَطَاعَتْ زَوْجَہَا،قِیْلَ لَہَا ادْخُلِیْ الْجَنَّۃَ مِنْ أَیِّ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شِئْتِ )[رواہ احمد والطبرانی وصححہ الألبانی فی آداب الزفاف:ص ۱۲۰ ] ’’جب ایک عورت پانچوں نمازیں ادا کرے،ماہِ رمضان کے روزے رکھے،اپنی عزت کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تواسے کہا جائے گا:تم جنت کے جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘‘ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِلَی امْرَأَۃٍ لَا تَشْکُرُ لِزَوْجِہَا،وَہِیَ لاَ تَسْتَغْنِیْ عَنْہُ ) ’’اللہ تبارک وتعالی اس عورت کی طرف دیکھتا ہی نہیں ،جو اپنے خاوند کی ناشکر گذار ہو،حالانکہ وہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتی ‘‘[رواہ الحاکم والنسائی وصححہ الألبانی]
Flag Counter