Maktaba Wahhabi

40 - 195
ثواب کمانے کے مواقع اور اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل کرنے والے ۱۷۵ سے زیادہ اسباب (۱) توحید کا ثواب ٭اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْا إِیْمَانَہُمْ بِظُلْمٍ أُولٰئِکَ لَہُمُ الْأَمْنُ وَہُمْ مُّہْتَدُوْنَ﴾[الأنعام:۸۲ ] ’’ جو لوگ ایمان لائے،پھر اپنے ایمان کو ظلم(شرک ) سے آلودہ نہیں کیا انہی کیلئے امن وسلامتی ہے اور یہی لوگ راہِ راست پر ہیں۔‘‘ ٭حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی:﴿اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْا إِیْمَانَہُمْ بِظُلْمٍ أُولٰئِکَ لَہُمُ الْأَمْنُ وَہُمْ مُّہْتَدُوْنَ﴾تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم پر بہت گراں گذری۔چنانچہ انھوں نے کہا:ہم میں سے کون ہے جس نے(گناہ اور معصیت کے ذریعے ) اپنی جان پر ظلم نہیں کیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(لَیْسَ ہُوَ کَمَا تَظُنُّوْنَ،إِنَّمَا ہُوَ کَمَا قَالَ لُقْمَانُ لِا بْنِہٖ﴿یَا بُنَیَّ لاَ تُشْرِکْ بِاللّٰہِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ﴾ ’’ اس سے مراد وہ نہیں جیسا کہ تم گمان کر رہے ہو،بلکہ اس سے مراد(شرک ہے ) جیسا کہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا تھا:اے میرے پیارے بیٹے!اللہ کے ساتھ شرک مت کرنا کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔‘‘[البخاری:۳۲،مسلم:۱۲۴ واللفظ لہ ]
Flag Counter