Maktaba Wahhabi

83 - 195
سے بہتر ہیں۔اگر وہ اس سے زیادہ آیات پڑھے گا تو اللہ کے ہاں اس سے بھی زیادہ اجر وثواب ہے۔تو آپ غور کریں (اللہ تعالی مجھے اور آپ کو اپنی اطاعت کی توفیق دے ) کتنا بڑا ہے اللہ تعالی کا یہ فضل وکرم! خوشخبری ہے اس شخص کیلئے جو اِس کی اہمیت کو سمجھتا ہو اور ہر روز مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہو چاہے دس آیات کی ہی سہی،جس میں چند سیکنڈ سے زیادہ ٹائم نہیں لگتا۔کتنی بڑی نعمت ہے اگر یہ حاصل ہو جائے!اور کس قدر افسوس ہے اِن مواقع کو ضائع کرنے پر جن میں ہم غافل رہتے ہیں ! (۴۷) خیر کے دروازے کھولنے کی ترغیب اور شر اور فتنوں کے دروازے کھولنے سے ڈراوا ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’بے شک یہ خیر کے خزانے ہیں اور اِن خزانوں کی چابیاں بھی ہیں۔لہذا(طوبی ) ہے اس آدمی کیلئے جس کو اللہ تعالی خیر کی چابی اور شر کے دروازے کو بند کرنے والا بنائے۔اور تباہی وبربادی ہے اس آدمی کیلئے کہ جس کو اللہ تعالی شر کی چابی اور خیر کو بند کرنے والا بنائے۔‘‘[رواہ ابن ماجۃ وحسنہ الألبانی ] ٭(طوبی ) کی تشریح وتفسیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری حدیث میں یوں فرمائی: ’’(طوبی ) جنت میں ایک درخت ہے جس کی مسافت سو سال میں طے ہو سکتی ہے۔اور اہلِ جنت کے کپڑے اسی درخت کی جھلی سے نکلتے ہیں۔‘‘[رواہ أحمد وحسنہ الألبانی ]
Flag Counter