Maktaba Wahhabi

48 - 195
الرزق لصلۃ الرحم:۵۹۸۶،مسلم۔البر والصلۃ باب صلۃ الرحم:۲۵۵۷] ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:(بَابَانِ یُعَجَّلاَنِ فِی الدُّنْیَا:اَلْبَغْیُ وَقَطِیْعَۃُ الرَّحِمِ)[رواہ البخاری فی الأدب المفرد وصححہ الألبانی ] ’’دو کام ایسے ہیں کہ جن کی سزا دنیا میں ہی دے دی جاتی ہے:ظلم اور قطع رحمی۔‘‘ (۶) اُس کیلئے ہر مومن مرد اور ہر مومنہ عورت کے بدلے میں ایک ایک نیکی! ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ بِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَۃٍ حَسَنَۃً)[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی ] ’’جو شخص مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کیلئے مغفرت کی دعا کرے تو اللہ تعالی ہر مومن مرد اور مومنہ عورت کے بدلے میں اس کیلئے ایک ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔‘‘ ٭ یہ کتنی اچھی بات ہے کہ انسان اپنے لئے،اپنے والدین کیلئے اور جو مومن مرد اور مومنہ عورتیں زندہ ہیں یا فوت ہو چکے ہیں سب کیلئے مغفرت کی دعا کرے! ٭حضرت نوح علیہ السلام نے یوں دعا کی تھی: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾[نوح:۲۸ ] ’’اے میرے رب!مجھے،میرے والدین اور ہر مومن کو بخش دے جو میرے گھر میں بحالت ِ ایمان داخل ہوا۔اور اسی طرح دیگر تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بھی بخش دے۔‘‘
Flag Counter