Maktaba Wahhabi

55 - 190
اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: ’’ عَلَیْکُمْ بِالصِّدْقِ ، فَإِنَّ الصِّدْقَ یَھْدِيْ إِلَی الْبِرِّ ، وَإِنَّ الْبِرَّ یَھْدِيْ إِلَی الْجَنَّۃِ ، وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَصْدُقُ وَیَتَحَرَّی الصِّدْقَ حَتَّی یُکْتَبَ عِنْدَ اللّٰہِ صِدِّیْقًا۔ وَإِیَّاکُمْ وَالْکِذْبَ ، فَإِنَّ الْکِذْبَ یَھْدِيْ إِلَی الْفُجُوْرِ ، وَإِنَّ الْفُجُْوْرَ یَھْدِيْ إِلَی الْنَّارِ۔ وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَکْذِبُ وَیَتَحَرَّی الْکَذِبَ حَتَّی یُکْتَبُ عِنْدَ اللّٰہِ کَذَّابًا۔‘‘ [1] ’’ہمیشہ سچ بولنے کا اہتمام کرو، کیونکہ سچ نیکی کی جانب راہ نمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔ آدمی سچ بولتا رہتا ہے اور سچ گوئی کی خاطر کوشش کرتا رہتاہے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے۔ جھوٹ سے دور رہو، کیونکہ جھوٹ برائی کی راہ دکھاتا ہے اور برائی جہنم کی آگ کی طرف لے جاتی ہے۔ آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا جھوٹا تحریر کیا جاتا ہے۔‘‘ اس حدیث شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ گوئی اور اس پر مداومت کا حکم دیاہے اور اُمت کو اس حقیقت سے آگاہ فرمایاہے ، کہ اس سے اعمالِ صالحہ کی توفیق میسر آتی ہے ، جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنت میں پہنچانے کا سبب بنتے ہیں ۔ مزید برآں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ سے منع فرمایا اور یہ بیان فرمایا ، کہ وہ گناہوں کی طرف کھینچتا ہے ، جو کہ جہنم کی طرف لے جاتے ہیں ۔ اللہ کریم محدثین کو جزائے خیر عطا
Flag Counter