Maktaba Wahhabi

63 - 190
کَانَ الرَّجُلُ یَکْذِبُ عِنْدَہُ الْکِذْبَۃَ ، فَمَا تَزَالُ فِيْ نَفْسِہِ حَتَّی یَعْلَمَ أَ نَّـہُ قَدْ أَحْدَثَ مِنْھَا تَوْبَۃَ۔‘‘ [1] ’’رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹ سے زیادہ کوئی عادت ناپسند نہ تھی۔ بلاشبہ کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھوٹ بولتا ، تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں رہتا ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہو جاتا ، کہ اس شخص نے اس [جھو ٹ] سے توبہ کر لی ہے۔‘‘ ب: امام حاکم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان فرمایا: ’’ مَا کَانَ شَیْئٌ أَبْغَضَ إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الْکَذِبِ ، وَمَا جَرَّبَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنْ أَحَدٍ ، وَإِنْ قَلَّ ، فَیُخْرِجُ لَہُ مِنْ نَفْسِہِ، حَتَّی یُجَدِّدَ لَہُ تَوْبَۃً۔‘‘[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی چیز سے جھوٹ سے زیادہ نفرت نہ تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی شخص سے اس بات کا سابقہ نہ پڑتا ، اگرچہ وہ [جھوٹ] قلیل ہی ہوتا، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اپنے دل سے نہ نکالتے ، یہاں تک کہ وہ اس [جھوٹ] سے از سرِ نو توبہ نہ کر لیتا۔‘‘
Flag Counter