Maktaba Wahhabi

64 - 190
ج: امام احمد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان فرمایا: ’’ مَا کَانَ خُلُقٌ أَبْغَضَ إِلَی أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الْکَذِب ، وَلَقَدْ کَانَ الرَّجُلُ یَکْذِبُ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم الْکَذِبَۃَ ، فَمَا یَزَالُ فِيْ نَفْسِہِ عَلَیْہِ ، حَتَّی یَعْلَمَ أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ مِنْھَا تَوْبَۃً۔‘‘ [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو جھوٹ سے زیادہ کسی اور عادت سے نفرت نہ تھی۔ بلاشبہ کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو جھوٹ بولتا ، تو اس کے بارے میں یہ [بات] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں رہتی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے جھوٹ سے نئے سرے سے توبہ کرنے کا علم ہو جاتا۔‘‘ مذکورہ بالا روایات سے معلوم ہونے والی باتوں میں سے تین درج ذیل ہیں : ۱: پہلی اور دوسری روایت کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام عادات میں سے جھوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ نفرت تھی۔ ۲: تیسری روایت کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے نزدیک بھی جھوٹ تمام عادات میں سے سب سے زیادہ قابل نفرت عادت تھی۔ ۳: بلاشبہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجسمہ شفقت اور سراپا عفو و درگذر تھے، آپ کا
Flag Counter