Maktaba Wahhabi

182 - 372
عیسائی مذہب ترتولیاں۔(جومسیحیت کے اولین آئمہ میں سے ہے)نے عورتوں کے متعلق کہا: ’’وہ شیطان کے آنے کادروازہ اور شجرممنوعہ کیطرف لے جانے والی اور خدا کو توڑنے والی اورخداکی تصویر مرد کوغارت کرنے والی ہے۔‘‘۶؎ بدھ دھرم کے ہاں ’’بدھ دھرم،عورت کوگندہ اورغلیظ جانور کہہ کر اپنے پیروؤں کو ان سے علیحدگی کاحکم دیتاہے۔اوراسے طرح طرح کے الزام دے کر اس بے گناہ مخلوق سے نفرت دلاتاہے۔۷؎ زمانہ جاہلیت میں بیوی سے سلوک عورت بیوی کی حیثیت میں سب سے زیادہ مظلوم تھی معاشرے میں ان کی حیثیت گھرکے مال واسباب کی سی تھی۔۸؎ وہ عورت سے لونڈیوں سے بھی بدتر سلوک کرتے تھے۔شوہر آقاکی حیثیت رکھتاتھا۔۹؎ ٭ مولانا معین الدین ندوی لکھتے ہیں: ’’زمانہ جاہلیت میں قماربازی میں لوگ اپنی بیویوں تک کی بازی لگادیتے تھے۔‘‘۱۰؎ اورجاہلیت میں عورتیں رہن میں بھی رکھی جاتی تھیں۔۱۱؎ اسلام کی نظرمیں خاوندکااپنی بیوی سے حسن سلوک دین اسلام کے امتیازی خصائص میں سے یہ بات ہے کہ یہ ہر معاملے میں اعتدال کی راہ اختیارکرتاہے۔اورہر ایک کواس کاحق دیتاہے۔ادیان باطلہ کی طرح کسی کے حقوق کوسلب نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ نے روزمرہ زندگی میں عورت سے حسن سلوک کاحکم دیاہے۔ارشادباری تعالیٰ ہے۔ ﴿وَعَاشِرُوْہُنَّ بِِالْمَعْرُوْفِ ﴾۱۲؎ ’’اوران کے ساتھ معروف طریقے سے(حسن سلوک سے)زندگی گزارو۔‘‘ حسن خلق تمام صفات کمال کوشامل ہے اورجوکوئی،حسن اخلا ق کواختیارکرلیتاہے۔وہ سعادت اورخوش بختی کوپالیتاہے۔اورسکون کی زندگی بسرکرتاہے حکماء کاقول ہے کہ بیوی کے ساتھ حسن سلوک اورپڑوسیوں کے ساتھ حسن خلق گھرکوآبادکرتاہے۔مرد اورخاوندکااپنی بیوی سے حسن خلق کرنے کافائدہ یہ ہے کہ وہ عورت کے ساتھ زبان کے استعمال میں لغزش سے بچ سکے گا۔بہت سے جملے ایسے ہوتے ہیں جوبات کے بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اوراکثراوقات زبان،انسانی آزمائش کاسبب بنتی ہے۔اوربہت سارے سر صرف زبان کی وجہ سے تن سے جدا ہوجاتے ہیں عورتوں کے حقوق کی تعظیم کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مردوں کوخطاب کرتے ہوئے فرمایاہے۔ ﴿وَاَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیْثَاقًاغَلِیْظًا﴾۱۳؎ ’’اوروہ تم سے پختہ وعدہ لے چکی ہے۔‘‘
Flag Counter