Maktaba Wahhabi

269 - 372
نکالنے والی،پریشانی کے وقت اپنے سر کے بال منڈ وانے والی اور آفت کے وقت اپنے کپڑے پھاڑنے والی عورت سے بری ہوں لوگوں نے کہا آپ نے اس بارے میں(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )سے کچھ سنا ہے انہوں نے کہا میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ والدین کے لیے اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا انبیأ کرام علیہم السلام کا والدین کے لیے مغفرت طلب کرنا اکثر انبیاء کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ سے اپنے والدین کے لیے بخشش و مغفرت کی دعائیں کرتے رہے ہیں قرآن کریم کی روشنی میں انہیں پیش کیا جاتا ہے۔ ٭ سیدنانوح علیہ السلام کا اپنے والدین کے لیے دعا مغفرت کرنا: ﴿رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤمِنًا وَّلِلْمُؤمِنِیْنَ وَ الْمُؤمِنٰتِ ﴾۵۹؎ ٭ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا والدین کے لیے دعائے بخشش مانگنا! حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ کہتے ہوئے اپنے والدین کے لیے اللہ سے دعا کرتے تھے۔ ﴿رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوْالِدَیَّ وِلِلْمُؤمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَاب﴾۶۰؎ ایک دوسری جگہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے والدین کے لیے دعا کرنے کا ذکر ہے ﴿وَاغْفِرْلِاَبِیْ إِنَّہُ کَانَ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ﴾۶۱؎ ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إنی أمرت أن أدعولہم ‘‘ ۶۲؎ ’’ بلاشبہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ان کے لیے دعا کروں۔‘‘ والدین کی طرف سے روزوں کی قضائی دینا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ﴾۶۳؎ ’’ اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کردیے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلوں پر فرض تھے تاکہ تم متقی بن جاؤ۔‘‘
Flag Counter