Maktaba Wahhabi

111 - 154
داغ کو دھونے کا پختہ عزم کر لیا اور وہ اس طرح کہ تحت السرہ (ناف کے نیچے) کے الفاظ کا اضافہ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں کر ڈالا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں کراچی میں جو کوششیں کی گئیں اس کا عملی اظہار عکس کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں: عکس (عکس مصنف ابن ابی شیبہ ج۱ ص۳۹۰ طبع کراچی) اس نسخہ میں ادراۃ القرآن و العلوم الاسلامیہ کراچی والوں نے تحت السرۃ کے الفاظ جلی حروف کے ساتھ لکھوائے ہیں اور اس تحریف کے دوران جگہ کی تنگی کی وجہ سے ربیع اور ابو معشر کے درمیان جو عن قاوہ بھی کٹ کر دیا گیا، ملاحظہ فرمائیے: عکس عکس اگر ناشرین کے نزدیک یہ الفاظ کسی نسخہ میں موجود تھے تو انہیں حاشیہ میں نسخہ کے طور پر لکھ دینا چاہیئے تھا لیکن ان کی جرأت ملاحظہ فرمائیں کہ انہوں نے الفاظ کو حدیث میں داخل کر دیا اور ذرا بھی اللہ کا خوف محسوس نہ کیا۔ 2 ادارۃ القرآن کراچی کے بعد طیب اکادمی بیرون بوہڑ گیٹ ملتان والوں نے اس تحریف کا بیڑا اٹھایا اور اس حدیث میں تحریف کی۔ اور اس مخصوص مقام پر اعلیٰ قسم کا ورق استعمال کیا اور اس صفحہ کو خاص طور پر کمپوز کر کے لگایا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی شان ملاحظہ فرمائیں کہ جلدی میں اسے ۴۲۴ صفحہ کے بعد لگا دیا گیا حالانکہ اس مخصوص صفحہ کا نمبر ۴۲۸ ہے
Flag Counter