Maktaba Wahhabi

122 - 154
کے اضافہ کے بغیر بیان کیا ہے اور کوئی ایک محدث بھی اس من گھڑت اضافے کا ذکر نہیں کرتا۔ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث موسیٰ بن عمیر عن علقمہ کی سند کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی ذکر کی گئی ہے۔ اس سلسلہ کی صحیح مسلم والی روایت ملاحظہ فرمائیں: عکس (ترجمہ) ’’سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز پڑھنے ہوئے) دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین کیا تو اللہ اکبر کہا۔ نماز میں داخل ہوئے۔ اس حدیث کے راوی ہمام کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے پھر چادر اوڑھ لی اور اس کے بعد سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ پر رکھا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کا اراد کیا تو دونوں ہاتھ چادر سے نکالے اور رفع الیدین کیا اور اللہ اکبر کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمع اللہ لمن حمدہ کہا تو رفع الیدین کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہتھیلیوں کے درمیان سجدہ کیا۔‘‘ یہ حدیث ابوداو‘د (۷۲۶) اور ابن ماجہ میں بھی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ثم اخذ شمالہ بیمینہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ کو پکڑا۔ اور سنن نسائی کی طویل حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ثم وضع یدہ الیمنی علی ظھر الیسری و الرسغ والساعد (سنن النسائی۸۸۹) (سنن ابی داو‘د (۷۲۷) ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر اور جوڑ پر اور
Flag Counter