Maktaba Wahhabi

69 - 154
معصوم عن الخطاء جان کر منہ اٹھا کر ان کے پیچھے نہ لگ جائیے ان کی صحیح بات کو قبول کیجئے اور غلط بات کی تردید کر دیجئے۔ (تحفہ حنفیہ ص:۳۰۷، ۳۰۸)۔ اس موضوع پر ہمارے محترم بھائی فضیلۃ الاخ ابوالاسجد محمد صدیق صاحب کا بھی ایک مختصر مضمون شائع ہوا تھا جو ایک دیوبندی عالم ’’مولانا محمد تقی عثمانی‘‘ کے تعاقب میں تھا۔ مجموعہ رسائل تو اب لاہور سے شائع کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن ہے اور اس میں سے اب گستاخی والی عبارت غاب کر دی گئی ہے۔ عکس گستاخی والی عبارت کو اگر غائب کر دیا جائے تو پھر سوال تشنہ رہ جاتا ہے کیونکہ مقصد دو مختلف طرح کی احادیث میں تطبیق کے بجائے ٹکراؤ اور اختلاف پیدا کرنا ہے۔ لہٰذا اس اختلافی عبارت کا ہونا ضروری ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ یہ عبارت موجود ہے۔ اور اس عبارت سے موصوف کا رجوع کرنا یا اس پر ندامت کا اظہار اس طرح کی کوئی چیز اس سے ثابت نہیں ہے۔ مجموعہ رسائل جلد سوم کو نعمان اکیڈمی گوجرانوالہ نے جون ۱۹۹۶ء میں شائع کیا پھر ادارہ خدام احناف لاہور نے مجموعہ رسائل کو اکتوبر ۲۰۰۰ء میں شائع کیا۔ البتہ یہ عبارت تجلیات صفدر جلد پنجم میں بھی موجود ہے اور تجلیات کو مکتبہ امدادیہ ملتان نے مولانا نعیم احمد (جو مولانا امین اوکاڑوی کے خاص شاگرد ہیں) کی ترتیب، تسہیل اور تصحیح کے ساتھ شائع کیا ہے۔ واضح رہے کہ تجلیات کا یہ سب سے زیادہ تصحیح شدہ ایڈیشن ہے کہ جسے دیوبندیوں کے خاص ادارہ مکتبہ امدادیہ نے شائع کیا ہے اور جس کی خصوصی اجازت بھی امین اوکاڑوی نے انہیں عطاء کر دی تھی۔
Flag Counter