Maktaba Wahhabi

146 - 467
ابراہیم السبھان حائل کا گورنر شاہ عبدالعزیز نے آل رشید کے خاندان سے نہایت معزز برتاؤ کیا۔ انہوں نے حائل والوں سے رائے لی کہ ان پر کس کو گورنر مقرر کیا جائے۔ حائل والوں نے کہا کہ آل سعود میں سے کسی فرد کو بنایا جائے یا آپ کے کسی معزز فرد کو۔ شاہ عبدالعزیز نے اس موقعہ پر کہا۔ ’’ میں آپ کی رائے سے اتفاق نہیں کرتا۔ ہم اور آپ ایک طویل عرصے تک دشمنی میں رہے ہیں۔ ہم براہ راست آپ پر حکومت نہیں چاہتے۔ حائل والو! میں آپ کو جانتا ہوں۔ آپ قیل وقال والے ہیں۔ یعنی فتنے برپا کرنے والے ہیں۔ لیکن میں آپ میں سے کسی کو آپ پر سربراہ بنایا چاہتا ہوں میں آپ کی عزت کو بٹہ نہیں لگانا چاہتا۔ یہ ابراہیم السبھان ہے۔ وہ آپ ہی کا آدمی ہے عقلمند شخص ہے۔ وہ آپ کا گورنر ہو گا۔ مجھے اللہ تعالیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ اگر کوئی غداری یا خیانت کرتا ہے تو وہی ذات مجھے بچانے والی ہے۔ اس پر ابراہیم السبھان نے تمام قلعے شاہ عبدالعزیز کے سپرد کر دئیے آل رشید سے خطاب ان تمام کارروائیوں کے بعد شاہ عبدالعزیز نے آل رشید کے خاندان کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ اے آل رشید! آپ میرے بچوں کی طرح ہیں۔ آپ میرے ساتھ ریاض
Flag Counter