Maktaba Wahhabi

416 - 467
خزائن الارض(زمین کے خزانے) شہزادہ عبد اللہ الفیصل بیان کرتے ہیں ’’ میں نے اپنے دادا شاہ عبد العزیز سے خود سنا کہ شروع شروع میں ریاض میں بوڑھے لوگ مجھے دعا دیتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں زمینوں کے خزانے دے دے۔ میں جب ان کی یہ دعا سنتا تھا تو مجھے ہنسی آ جاتی تھی۔ اور میں دل ہی دل میں کہتا تھا کہ ایسا بیوقوف کون ہو گا جس نے زمین میں اپنا خزانہ دفن کیا ہو گا جو ان کو ملے گا۔ لیکن پیٹرول نکلنے کے بعد ان کی دعا یاد آگئی کہ یہی وہ زمینی خزانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کر لی تھی۔
Flag Counter