Maktaba Wahhabi

168 - 467
سعودی افواج اور مکہ مکرمہ میں داخلہ جب سعودی افواج نے طائف اور ہدیٰ پر قبضہ کر لیا۔ تو دونوں جنگی کمانڈروں نے شاہ عبدالعزیز کو ریاض میں اطلاع کر دی کہ انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ان سے کہا کہ اب ہمیں مکہ مکرمہ کی طرف جانے کی اجازت دی جائے۔ شاہ عبدالعزیز کو یہ پیغام تو انہوں نے علماء کرام کو بلا کر ان سے فتویٰ طلب کیا اور پوچھ کہ مکہ مکرمہ میں کس طرح داخل ہونا چاہیے۔ علماء کرام فتویٰ دیتے ہیں علماء کرام نے یہ فتویٰ دیا ’’کہ آپ مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن حج و عمرہ کے لیے اور جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوں تو آپ کے اسلحہ کا منہ زمین کی طرف ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی وہاں کے رہنے والوں کے لیے امن وامان کے نعرے لگانے چاہئیں۔ وہاں کے علماء اور امراء سے بات چیت کرنی چاہیے اور لڑائی مطلقا ً حرام ہے۔‘‘ جیسے علماء کرام نے فتویٰ دیا۔ اسی طرح اس کی روشنی میں شاہ عبدالعزیز نے دونوں سپہ سالاروں کو ہدایات بھیجیں کہ اس فتویٰ کی روشنی میں مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائیں۔ جب شاہ عبدالعزیز کا پیغام پہچا تو مکہ مکرمہ کی طرف سعودی افواج روانہ ہو
Flag Counter