Maktaba Wahhabi

276 - 467
کرتا تھا اس سے توبہ کرنے لگا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اب آپ کی کیا رائے ہے ؟ شیخ نے "حسبی اللّٰه ونعم الوکیل " کہا۔ شیخ حافظ وھبہ کہتے ہیں۔ کہ ’’مجھے جلالتہ الملک نے1351ھ(دسمبر 1932ء)میں اطلاع دی کہ مشائخ(علماء دین)وائر لیس سینٹرز کے قیام کے بعد ان کے پاس آئے۔ اس وقت ریاض اور دوسرے بڑے شہروں میں وائرلیس سنٹرز قائم کئے جا رہے تھے انہوں نے شاہ عبد العزیز سے کہا۔ ’’ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر لمبی کرے۔ آپ کو یہ لوگ دھوکہ دے رہے ہیں۔ جنہوں نے آپ کو ٹیلگراف اور وائر لیس استعمال کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ اور فلبی تو ہم پر مصیبت لانا چاہتا ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں وہ ہماری مملکت کو انگریز کے حوالہ نہ کر دے۔‘‘ شاہ عبدالعزیز نے ان کو جواب دیا۔ ’’آپ غلطی پرہیں۔ مجھے کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔ میں کمزور عقل والا نہیں ہوں یا کوتاہ نظر بھی نہیں کہ دھوکہ دینے والوں کے دھوکے میں آجاؤں فلبی تو صرف ایک تاجر ہے۔‘‘ شاہ عبدالعزیز نے کہا ’’میرے شیوخ بھائیو! آپ میرے سر آنکھوں پر، آپ آپس میں اتحاد رکھیں۔ مجھے اس طرح نہ چھوڑیں کہ میں سر ہلاؤں اور کوئی زمین پر گرے آپ جانتے ہیں کہ ایک دفعہ گرنے کے بعد میں اسے دوبارہ اٹھا نہیں سکتا۔ دو باتیں ایسی ہیں جن کے خلاف میں کسی کی بات نہیں سنوں گا کیونکہ ان دو باتوں
Flag Counter