Maktaba Wahhabi

422 - 467
کتابیں جو شاہ عبدالعزیز کے بارے میں لکھی گئیں مختلف زبانوں میں شاہ عبدالعزیز کے بارے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ ان کی اتنی تعداد ہے کہ اس سے ایک کتب خانہ بنایا جا سکتاہے۔ ان کتابوں میں شاہ عبدالعزیز کی زندگی، ان کی جدو جہد اور مملکت سعودی عرب کی تشکیل نو کے واقعات ہیں۔ زیادہ تر کتابیں اس وقت لکھی گئیں جب وہ خود زندہ تھے اور ابھی مملکت سعودی عرب کی زمینوں سے تیل کے خزانے نہیں نکلے تھے۔ شاہ عبدالعزیز ہمیشہ لکھنے والوں کی قدر کیا کرتے تھے اور صحافیوں سے ہمیشہ ملتے وقت کھلے دل سے بات کرتے تھے۔ عربی زبان میں لکھی جانے والی کتابیں 1۔ شبہ الجزیرہ یہ چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ بیروت میں شائع ہوئی۔ یہ مستند کتاب مانی جاتی ہے جس کے مصنف خیر الدین الزر کلی ہیں۔ 2۔ تاریخ نجد الحدیث و ملحقاتہ امین الریحانی کی تالیف ہے۔ 1928 ء میں بیروت سے شائع ہوئی۔ صفحات کی تعداد 440 ہے۔ 3۔ ملوک العرب یہ بھی امین الریحانی کی تالیف ہے۔ اس میں شاہ عبدالعزیز کی سیرت کے بارے میں 14 صفحے ہیں۔ بیروت میں 1929ء کو شائع ہوئی۔
Flag Counter