Maktaba Wahhabi

352 - 665
محمديه جلال پور پير والا ملتان 13 رمضان 51396) کتاب غیر مطبوع ہے اور اصل نسخہ جو مولانا سلطان محمود نے املا کرایا اور جسے مولانا عمرفاروق بن عبدالعزیز سعیدی نے لکھا، دارالحدیث محمدیہ کے کتب خانے میں محفوظ ہے۔مولانا عمر فاروق سعیدی لکھتے ہیں: كمل هذه الرسالة المفيدة وهي من الفوائد التي املي علي صاحب الفضيلة والسعادة المحدث الفقيه شيخنا سلطان محمود المحترم المكرم مدظله العاليٰ وحصل الفراغ علي يد ابن السبيل عمر فاروق بن عبدالعزيز السعيدي بن دين محمد في 13 رمضان 1396ھ الموافق 9 ستمبر 1976ء 2۔ترجمہ وافادات بلوغ المرام۔(غیر مطبوع) زندگی کے آخری کئی سال مولانا مکرم بلوغ المرام خود پڑھاتے رہے۔حافظ عبدالرشید صاحب نے مولانا کے الفاظ ریکارڈ کیے اور انھیں تحریر کیا۔یہ ذخیرہ ان کے پاس موجود ہے اور وہ اسے شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلوغ المرام کی تدریس میں مولانا مکرم کا اندازِ تدریس یہ تھا:لفظی اردو ترجمہ، صیغوں کی رہنمائی، نحوی ترکیب کی طرف توجہ، نفس متن کی توضیح۔اس کتاب میں اختلاف ائمہ، دلائل اور دیگر طویل مضمون کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ 3۔افادات صحیح البخاری: صحیح بخاری پر مولانا سلطان محمود صاحب کے افادات ریکارڈ شدہ موجود ہیں، جنھیں مولانا محمد افضل اثری(کراچی) صحیح بخاری کے مختلف اجزا کے ساتھ طبع کرارہے ہیں۔کتاب الاضاحی، الدعوات اور دیگر کئی حصص چھپ چکے ہیں۔ 4۔افادات جامع ترمذی:جامع ترمذی کی تدریس میں مولانا کا انداز یہ تھا کہ نفس کتاب کے حل کے ساتھ ساتھ اختلاف مسالک ائمہ، دلائل کا استقصا اور راجح مسلک کی تشییید مدلل انداز میں بیان کرتے تھے۔رواتِ سند مکمل بحث اور مسئلے کی مناسبت سے پیش آمدہ مسائل اصول فقہ اور اصولِ حدیث کا تذکرہ فرماتے تھے۔ یہ افادات متعدد تلامذہ نے تحریر کیے تھے جنھیں مولانا عبدالرحمٰن صاحب چیمہ مرتب کررہے ہیں۔ 5۔اصولِ حدیث پر ایک اہم رسالہ اصلاحات المحدثین مطبوع ہے اوروفاق المدارس السلفیہ کے نصاب میں داخل ہے۔ 6۔سنن ابی داؤد کی ایک حدیث میں”لیلۃ“ کے بجائے احناف ناشرین نے”رکعۃ“ چھاپ دیا۔اس پر مولانا مرحوم نے رسالہ”تحریف الغالین فی سنن ابی داؤد“ پر سیر حاصل بحث کی
Flag Counter