Maktaba Wahhabi

443 - 665
1۔۔۔تفسیر القرآن الکریم (مکمل، بلوچی زبان میں) مولانا عبدالغفار ضامرانی کی یہ ایک اہم تفسیر ہے۔ بلوچی زبان میں ایسی کوئی جامع تفسیر ابھی تک نہیں لکھی گئی۔ عنقریب شائع ہونے والی ہے 2۔۔۔بیائے نماز رسول وامین (بلوچی) اس کتاب میں نماز نبوی کا تفصیلی بیان ہے۔ 3۔۔۔ذکریاں گوں قرآن ءَدلگوشے (بلوچی) یہ کتاب سوال و جواب کی صورت میں ہے۔ذکری مذہب کے متعلق پہلے سوالات کیے گئے ہیں او رپھر اس کے مدلل جوابات دیے گئےہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے بہت لوگوں نے اس مذہب کو ترک کیا اور راہ راست اختیار کی۔ 4۔۔۔الرحوب لمن یصلی الرکعتین بعد الغروب (اُردو) اس کتاب میں مغرب کے فرضوں سے پہلے دو رکعت پڑھنے کے ثبوت میں دلائل دیے گئے ہیں۔ 5۔۔۔کشف الکسوف فی مسائل الصفوف (اُردو) اس کتاب میں نماز کے لیے صفیں درست کرنے کے احکام بیان کیے گئے ہیں۔ 6۔۔۔القربۃ بالسترۃ فی المساجدوالغرفۃ (عربی، اُردو)یہ کتاب نمازی کے آغے سترہ کے بیان سے متعلق ہے۔ 7۔۔۔التحبۃ فی ترجمۃ الخطبۃ (اُردو) اس کتاب میں خطبہ جمعہ کے غیر عربی میں جواز کا بیان ہے۔ 8۔۔۔کیا ذکری مسلمان ہیں؟ اس کتاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ ذکری مذہب کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی کتب کے مسودے موجود ہیں۔ ان میں سے بعض زیر طبع ہیں۔ بے شک وہ اپنے عہد اور علاقے کے بہت بڑے عالم بہت بڑے مدرس، بہت بڑے مصنف اور مبلغ قرآن و حدیث تھے۔ ازواج و اولاد مولانا عبدالغفار ضامرانی نے دو شادیاں کیں۔ پہلی بیوی مولانا کی چچا زاد تھی۔ اس کے بطن سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔اب صرف ایک بیٹی زندہ ہے۔ باقی بچپن میں وفات پاگئے تھے۔ اس بیٹی کی ماشاء اللہ اولاد موجود ہے۔ دوسری بیوی کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس بیوی سے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بڑا بیٹا حافظ
Flag Counter