Maktaba Wahhabi

461 - 665
داڑھی۔چھوٹی آنکھیں۔سفید کرتہ اورشلوار میں ملبوس۔سرپرسفید کپڑے کی ٹوپی۔ وہ متقی اور تہجد گزار بزرگ تھے۔خوش مزاج، صابر، شاکر، بلند اخلاق اور ملنسار۔دم ورود اوردعا کرانے والے لوگ بھی ان کے پاس آتے تھے اور وہ ان کے لیے دعا کرتے تھے۔ حافظ عبدالقہار سلفی نے بدھ کے روز 31 مئی 2006ء کو کراچی میں وفات پائی۔ انا للّٰه وانا الیہ راجعون دوسرے دن(جمعرات کو) شام کے پانچ بجے مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔وہ دہلی میں پیداہوئے اور کراچی میں وفات پائی اور اسی شہر کے قبرستان میں انھیں دفن کیاگیا۔ اللّٰه م نور قبره وادخله جنت الفردوس۔ حافظ صاحب مرحوم کی اولاد نرینہ تین بیٹے تھے۔حافظ محمد ادریس، حافظ محمد الیاس اورحافظ عبدالسلام۔حافظ محمد الیاس نے ان کی زندگی میں 15۔فروری 2006ء کو وفات پائی۔حافظ محمد ادریس درس وتدریس میں مصروف ہیں اور حافظ عبدالسلام جامعہ ستاریہ کراچی کے لائبریرین ہیں۔
Flag Counter