Maktaba Wahhabi

612 - 665
ب۔ درس”العواصم من القواصم“ لابی بکر العربی ج۔ درس”القواعد الفقہیہ الجامعہ“ للشیخ عبدالرحمٰن السعدی۔ د۔ سیرت نبوی پر سلسلہ تقاریر۔ ر۔ غزوہ بدر، غزوہ احد، فتح مکہ، معراج پرخصوصی تقاریر۔ ز۔ شرک، بدعت کے موضوعات پر ویڈیو ٹپس۔ ر۔ آیات بنی اسرائیل کی روشنی میں اُمت مسلمہ کا عروج وزوال۔یعنی قضیہ فلسطین کااحاطہ کیا گیا۔(اردو، انگریزی، عربی) س۔ مسئلہ تقدیر پر ایک مفصل تقریر( اردو، انگریزی) ش۔ تربیت اولاد پر ایک مفصل تقریر( اردو، انگریزی) ص۔ مسئلہ کشمیر پر مفصل تقریر( انگریزی، عربی) مشہور ٹیلی ویژن چینل”الجزیرہ“ کے دوعربی پروگراموں میں حصہ لیا جو مسئلہ کشمیر سے متعلق تھے۔ ڈاکٹر صہیب حسن کے بیٹے بیٹیاں بھی ماشاء اللہ تحریر وتدریس کی صورت میں خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔ان کے ایک بیٹے کا نام ڈاکٹر حافظ اسامہ حسن ہے۔انھوں نے قرآن وحدیث کے سلسلے میں بزبان انگریزی جو خدمات سرانجام دیں۔وہ مختصر الفاظ میں مندرجہ ذیل ہیں: 1۔شیخ البانی کی کتاب”صلۃ صلوٰۃ النبی“ کا ترجمہ جو ملائیشیا میں چھپا اوربرطانیہ میں زیادہ تر تقسیم ہوا۔ 2۔اصول حدیث سے متعلق اپنےوالد محترم ڈاکٹر صہیب حسن کی کتاب کا مبسوطہ مقدمہ اور ملحق لکھا جس میں مصطلح سے متعلق تمام احادیث کی تخریج پیش کی گئی ہے۔ 3۔امام الآجری کی کتاب(فضل حملة القرآن واهله) کا ترجمہ۔ 4۔امام ابن القیم کی حج سے متعلق نظم کا ترجمہ۔ مؤخر الذکر تینوں کتابیں القرآن سوسائٹی لندن نے شائع کیں۔ 5۔اپنے مرحوم دادا مولانا عبدالغفار حسن کی کتاب”انتخاب حدیث“ کا مکمل ترجمہ تخریج احادیث کے ساتھ کیا۔یہ کتاب زیر طبع ہے۔ ڈاکٹر صہیب حسن کی صاحبزادی خولہ کی مساعی قرآن وحدیث یہ ہیں: 1۔فضل الرحمٰن کاشمیری کے رسالہ”اسبابِ شرک “ کا ترجمہ۔ 2۔ مطالعہ قرآن کے عنوان سے اُن بیس اسباق کو ازسر نوتحریر کیا جو پچیس چھبیس سال قبل ڈاکٹر صہیب حسن نے کورس برائے مراسلت کے سلسلے میں تالیف کیے تھے۔ان اسباق میں ان تمام
Flag Counter