Maktaba Wahhabi

634 - 665
پیدا ہوا تو مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیفات پڑھنے کا موقع ملا اور ان سے متاثر ہوئے اور جماعت سے وابستگی اختیار کی۔ 1978؁ءمیں سعودی عرب چلے گئے اور ریاض کی جامعہ ملک سعود میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے لگے۔ وہاں بھی کچھ عرصہ جماعت اسلامی سے تعلق رہا۔ پھر جب دیکھا کہ جماعت کے زیادہ تر لوگ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں فقہ کو ترجیح دیتے ہیں تو جماعت سےتعلق کا رشتہ ڈھیلا پڑگیا اور دل میں اشاعت حدیث ( صلی اللہ علیہ وسلم)کا جذبہ ابھر آیا۔ 1984؁ءکے رمضان المبارک کی آمد آمد تھی کہ ذہن نے فیصلہ کیا کہ حدیث شریف کی روشنی میں رمضان المبارک سے متعلق مسائل مرتب کیے جائیں، چنانچہ دو تین مہینوں میں”کتاب الصیام “کے نام سے کتاب ترتیب دی جس کی مولانا عبدالمالک مجاہد کی کوشش سے کمپوزنگ ہوئی اور چند اصحاب خیر کے تعاون سے ریاض میں اس کی طباعت ہوئی اور اسے بلا قیمت تقسیم کیا گیا۔ 1985؁ء میں جماعت اسلامی سے علیحدہ ہوگئے اور ”تفہیم السنہ“ کے نام سے ادارہ قائم کر کے اشاعت حدیث کا سلسلہ شروع کیا۔ عمر کے ساٹھ سال پورے ہونے کے بعد 20۔ اگست 2005؁ء کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے اور پھرتمام وقت خدمت حدیث میں صرف ہونے لگا۔اداراہ تفہیم السنہ کے قیام یعنی 1985؁ءسے 2006؁ءتک اکیس برس میں ان کی اکیس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ حدیث سے متعلق ہر سال ایک کتاب کی اشاعت مصنف پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ گزشتہ اکیس بائیس سال سے ریاض میں اشاعت حدیث کی خدمت سر انجام دینے والے حضرات کا ایک مستقل حلقہ قائم ہے، جس میں پاکستان اور ہندوستان کے اصحاب علم شامل ہیں۔ ان حضرات کے باہمی تعاون سے اُردو زبان کے علاوہ تلنگو حیدر آباد (دکن) کی مقامی زبان نیز انگریزی اور ہندی زبانوں میں حدیث کے بارے میں کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔بنگالی زبان میں بھی بعض کتابوں کے ترجمے شائع ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ترجمے سندھی زبان میں ہوئے۔اب تک یعنی یکم ستمبر 2006؁ءتک جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں اکیس کتابوں کے ترجمے سندھی زبان میں شائع ہو چکے ہیں یہ اہم کام جناب سکندر عباسی کر رہے ہیں جو دس بارہ سال ریاض میں رہے ہیں اور آج کل حیدر آباد (سندھ ) میں مقیم ہیں اور ترجمے کر رہے ہیں۔ پروفیسر محمد اقبال کیلانی کی اب تک حدیث سےمتعلق خدمات کی تفصیل درج ذیل ہے جو مختلف عنوانات کے تحت بیس کتابوں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام کتابیں حدیث پبلی کیشنز شیش محل روڈ کی طرف سے چھپ چکی ہیں۔ 1۔۔۔کتاب التوحید (توحید کے مسائل ):یہ کتاب 176صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں
Flag Counter