Maktaba Wahhabi

167 - 452
تین کپڑوں میں کفن دیا جائے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سوتی چادروں میں کفن دیا گیا جو سفید رنگ کی تھیں اور سحولیہ کی بنی ہوئی تھیں، ان میں قمیص اور پگڑی نہ تھی۔ [1] محرم آدمی اگر فوت ہو جائے تو اسے احرام کی دو چادروں میں ہی کفن دے دیا جائے جیسا کہ احادیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔[2] بوقت مجبوری ایک چادر میں بھی کفن دیا جاسکتا ہے جیسا کہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ایک ہی چادر میں کفن دیا گیا تھا، اس سے زائد چادریں ثابت نہیں ہیں۔ ( واللہ اعلم) رات کے وقت میت کی تدفین سوال:کیا رات کے وقت میت کو دفن کرنا منع ہے؟ قرآن و حدیث کے مطابق اس کی وضاحت فرمائیں ؟ جواب: رات کے وقت میت کو دفن کرنے کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت دی ہے جسے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے: ’’ اپنے مرنے والوں کو رات کے وقت دفن نہ کرو اِلا یہ کہ تم اس کےلئے مجبور کر دیئےجاؤ۔ ‘‘ [3] ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت میت کو دفن کرنے کے متعلق ڈانٹا ہے، ہاں اگر نماز جنازہ پڑھ لی گئی تو چنداں حرج نہیں ہے۔[4] اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رات کے وقت میت کو دفن کرنے کی ممانعت اس لئے ہے کہ رات کے وقت نماز جنازہ میں کم لوگ شریک ہوں گے، لہٰذا اگر دن کے وقت جنازہ پڑھ لیا گیا ہو اور کسی عذر کی وجہ سے رات کو دفن کرنا پڑے تو ایسا کرنا ممنوع نہیں ہے، نیز حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت ایک آدمی کو قبر میں داخل کیا تھا۔ [5] امام بخاری نے اپنی صحیح میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے: ’’ رات کے وقت دفن کرنا۔‘‘ پھر سند کے بغیر یہ حدیث لائے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا تھا۔ [6] بہر حال کسی مجبوری کے بغیر میت کو رات کے وقت دفن نہیں کرنا چاہیے۔ ( واللہ اعلم) مسجد میں نمازجنازہ سوال:کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے، کچھ لوگ اس امر کا انکار کرتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟ جواب: مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں جنازے کی نماز ادا کی جائے کیونکہ اکثر و بیشتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں نماز جناز مسجد سے باہر جنازگاہ میں پڑھی جاتی تھی۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے
Flag Counter