Maktaba Wahhabi

117 - 200
اس پر صبر کرتے ہیں، نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انھیں دے رکھا ہے وہ اس میں سے بھی دیتے رہتے ہیں۔ اور قربانی کے اونٹ ہم نے تمھارے لیے اللہ تعالیٰ کی نشانیاں مقرر کردی ہیں ان میں نفع ہے۔ پس انھیں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو، پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں اسے خود بھی کھاؤ اور مسکین، سوال سے رکنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلادو، اس طرح ہم نے چوپاؤں کو تمھارے ماتحت کردیا ہے کہ تم شکرگزاری کرو، اللہ تعالی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون پہنچتے ہیں اس طرح اللہ نے ان جانوروں کو تمھارا مطیع کر دیا ہے کہ تم اس کی راہنمائی کے شکریے میں اس کی بڑائیاں بیان کرو اور نیک لوگوں کو خوشخبری سنا دیجیے۔‘‘ { فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ} [الکوثر: ۲] ’’پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔‘‘
Flag Counter