Maktaba Wahhabi

137 - 200
مروی ہے کہ میں نے میزبانِ رسول حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا: (( کَیْفَ کَانَتِ الضَّحَایَا فِیْکُمْ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم ؟ )) ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مسعو دمیں تم قربانیاں کیسے کرتے تھے؟‘‘ تو انھوں نے جواب دیا: ’’ کَانَ الرَّجُلُ فِيْ عَہْدِ النَّبِيِّ صلي اللّٰہ عليه وسلم یُضَحِّيْ بِالشَّاۃِ عَنْہُ، وَ عَنْ اَہْلِ بَیْتِہٖ ‘‘[1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی اپنی اور اپنے سارے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی دیا کرتا تھا۔‘‘ اس کی تائید سنن اربعہ اور مسند احمد کی ایک اور حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں مذکور ہے: (( عَلٰی کُلِّ اَہْلِ بَیْتٍ فِيْ کُلِّ عَامٍ اُضْحِیَۃٌ )) [2]
Flag Counter