Maktaba Wahhabi

167 - 200
صحیح مسلم، سنن ابو داود اور مسند احمد میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: (( إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم اَمَرَ بِکَبْشٍ اَقْرَنَ یَطَأُ فِيْ سَوَادٍ وَ یَبْرُکُ فِيْ سَوَادٍ وَ یَنْظُرُ فِيْ سَوَادٍ )) [1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا مینڈھا خرید کرلانے کا حکم فرمایا جو سینگوں والا ہو اور اس کی ٹانگیں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں۔‘‘ نیز سنن ابو داود، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں مروی ہے: (( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم یُضَحِّيْ بِکَبْشٍ اَقْرَنَ فَحِیْلٍ یَنْظُرُ فِيْ سَوَادٍ، وَ یَاْکُلُ فِيْ سَوَادٍ، وَ یَمْشِيْ فِيْ سَوَادٍ )) [2] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا مینڈھاقربانی کیا کرتے تھے جو فربہ و موٹا تازہ ہوتا، جس کی آنکھیں، منہ اور (پاؤں کے قریب سے) ٹانگیں سیاہ اون والی ہوتیں۔‘‘ اس کے موٹا تازہ ہونے کی صراحت مسند احمد و بزار اور سنن بیہقی میں مذکورہ ایک اور حدیث سے بھی ہوتی ہے، جس میں مذکور ہے: (( إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم کَانَ اِذَا ضَحّٰی اشْتَرٰی کَبْشَیْنِ سَمِیْنَیْنِ اَقْرَنَیْنِ اَمْلَحَیْنِ )) [3]
Flag Counter